ْحکومت کا پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں قومی ذیلی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ

قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی،67 اضلاع میں 23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی

ہفتہ 24 جولائی 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ کرلیا ، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی جبکہ 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں منعقد ہو گی، پنجاب کی22، سندھ 18 اضلاع ،خیبر پختوانخواہ 18،بلوچستان کی16 اضلاع اور اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی۔ذیلی انسداد پولیو مہم میں 23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے اور اس مہم میں ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔