مقبوضہ کشمیر ،’ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ‘کے 22مقامات پر چھاپے

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( سی بی آئی) نے 22مقامات پر چھاپے مارے ہیں، چھاپے بندوقوں کے جعلی لائسنس کے مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی بی آئی کے اہلکاروںنے وادی کشمیر میں 12 جبکہ جموںخطے میں 10مقامات پر چھاپے مارے ۔

بندوقوں کے جعلی لائسنس کا یہ مقدمہ 2018میں سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس مقدمے کی پہلے انسداد دہشت گردی سکارڈ راجستھان تحقیقات کر رہا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی سکارڈ نے انکشاف کیا تھا کہ ادھمپور ، ڈوڈہ ، رام بن اور کپواڑہ اضلاع میں جعلی دستاویزات پر 40ہزار جعلی لائسنس جار ی کی گئی ہیں۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس( آئی اے ایس) کے ایک افسر نے غیر کشمیری رہائشیوں کو اس وقت بڑی تعداد میں جعلی گن لائسنس جاری کیے تھے جب وہ ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :