Live Updates

تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی، گیلپ سروے

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:14

تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے تیار ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، جب کہ ان کی حریف (ن )لیگ کے پاس صرف 12 فیصد عوامی حمایت ہے، اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات