
کرونا وائرس: شرح سود 7 فیصد برقرار رہنے کا امکان
لاک ڈاون کے باعث کاروباری اوقات پر پابندیاں سخت ہوگئی ہیں جس سے کاروبار متاثر ہونگے ،معاشی ماہرین
ہفتہ 24 جولائی 2021 16:08

(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دنوں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے، روپے پر دباو بڑھتا جارہا ہے اگر اس دوران شرح سود میں بھی اضافہ ہوتا ہے تو کاروباری افراد کیلیے مشکلات بڑھ جائیں گیں لہذا مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیا جانے کا امکان نہیں ہے۔
مانیٹری پالیسی کا اعلان ہر دو ماہ بعد کیا جاتا ہے جس میں معاشی جائزے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جاتی ہے۔ اگلی مانیٹری پالیسی کا اعلان رواں مالی سال 20 ستمبر کو ہوگا، اس کے بعد 26 نومبر کو آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔تجزیہ کار عدنان سمیع شیخ کے مطابق کرونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کاروبار بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سود کی شرح 7 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان زیادہ ہے۔واضح رہے مارچ 2020 میں شرح سود 13.25 فیصد کی بلند سطح پر تھی۔ کرونا کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے شرح سود مارچ 2020 میں 75 پیسے کم کرکے 12.50 فیصد اور اپریل میں 3.50 فیصد کم کر کے 9 فیصد کردی گئی تھی۔ بعد ازاں گزشتہ سال جون میں کرونا کیسز کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو مزید کم کرکے 7 فیصد تک کردیا گیا تھا۔ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے پچھلی 5 ماینٹری پالیسیوں میں بھی معیشت کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ نہیں کیا۔مانیٹری پالیسی میں مرکزی بینک شرح سود کو بڑھانے یا کم کرنے کا تعین کرتا ہے۔جب شرح سود میں اضافہ کیا جاتا ہے تو کاروباری افراد کو زیادہ شرح سود پر کاروبار کیلیے بینکوں سے قرضے لینے پڑتے ہیں، شرح سود زیادہ ہونے کے باعث لوگ کم قرضے لیتے ہیں جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتا ہے اور معیشت میں بحران پیدا ہوتا ہے۔ جبکہ شرح سود میں کمی کی صورت میں لوگوں کو بینکوں سے سستے قرضے ملتے ہیں اور کاروباری افراد زیادہ سے زیادہ قرضے حاصل کرتے ہیں، کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقعے پیدا ہوتے ہیں اور لوگوں کی اشیا کو خریدنے کی قوتِ خرید بڑھتی ہے، طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.