Live Updates

کشمیر الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار چودھری اکبر ابراہیم انشاء اللہ کامیاب ہونگے‘پرویزالٰہی

ہماری خدمت عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے، گجرات، منڈی بہائو الدین، وزیرآباد میں ہمیں عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

کشمیر الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیرتعلیم میاں عمران مسعود نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کشمیر الیکشن میں گجرات، منڈی بہائوالدین اور وزیرآباد کی سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار چودھری اکبر ابراہیم کے الیکشن کے حوالے سے میاں عمران مسعود کو خصوصی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری اکبر ابراہیم پہلے بھی اسی سیٹ پر کامیاب ہوتے چلے آئے ہیں، انشاء اللہ اس مرتبہ بھی وہی سرخرو ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں عمران مسعود کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ڈے پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں، قانون اور الیکشن رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے ہماری خدمت عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے، اسی جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات، منڈی بہائوالدین، وزیرآباد میں ہمیں عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، انشاء اللہ اس سیٹ پر ہمارا مشترکہ امیدوار کامیاب ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات