وادی نیلم میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید، تین زخمی

کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعینات تھی، آئی ایس پی آر وزیر داخلہ کا بدقسمت گاڑی کے واقعے پر دکھ کا اظہار ،شہید ہونے والوں کے لئے بلندی درجات کے لئے دعا

اتوار 25 جولائی 2021 20:25

وادی نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) زاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعینات تھی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدقسمت گاڑی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے لئے بلندی درجات کیلئے اور زخمی سپاہیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی