
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی اب تک صرف دو ، دو نشستیں حاصل کر سکیں
دانش احمد انصاری
اتوار 25 جولائی 2021
23:42

(جاری ہے)
ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سےکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے طاہر انور خان 6065 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.