پشاور،نیشنل مینز تھروبال چیمپئن شپ پانچ اگست سے شروع ہوگی ،ارشد حسین

منگل 27 جولائی 2021 18:13

پشاور،نیشنل مینز تھروبال چیمپئن شپ پانچ اگست سے شروع ہوگی ،ارشد حسین
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن‘ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک اور تعاون سے قومی مینز تھرو بال چیمپئن شپ پانچ اگست سے بٹہ کنڈی ناران میں شروع ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ارشد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پشاوریونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بحرکرم کو ان مقابلوں کے لئے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ صدر کے پی تھرو بال ایسوی ایشن میاں خلیق الرحمان ہوں گے ان کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس یکم اگست کو منعقد ہوگا جس میں باقی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ‘گزشتہ سال کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث قومی تھرو بال مینز و ویمنز مقابلے منعقد نہیں ہوسکے تھے‘انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں شرکت کے لئے بارہ ٹیموں کودعوت دی گئی ہے جس میں پاکستان واپڈا‘پولیس‘نیوی‘آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ‘ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ خیبرپختونخوا‘اسلام آباد ‘آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں مینجرز میٹنگ چار اگست کو منعقد ہوگی جبکہ اسی روز شام کو ڈراز بھی نکالے جائیں گے ‘سیمی فائنل سات اگست کو دس بجے صبح جبکہ فائنل اسی روز تین بجے سہ پہر منعقد ہوگا اختتامی تقریب شام پانج بجے منعقد ہوگی جس میں کھلاڑیوں میں میڈلز ‘سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی ‘پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق قومی مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نیشنل مینز ‘ویمنز ‘ انڈر16 گرلز اور بوائز ایونٹس کیساتھ کوچنگ اور ریفریز کوچنگ کورسز بھی منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :