
وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، تاریخی اور گہرے تعلقات کا اعادہ
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کا کردار قابل تعریف ہے، کووڈ سے متعلقہ سفری پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بروقت واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، عمران خان کی گفتگو
منگل 27 جولائی 2021 23:51

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر مئی 2021 کے اپنے سعودی عرب کے دورہ کا بھی ذکر کیا جس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں وزیراعظم نے اس کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں۔ وزیراعظم نے خصوصیت کے ساتھ زور دیا کہ معاشی جہت کو تقویت دینے اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی فعالیت کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کیلئے تزویراتی سمت کے تعین کیلئے اعلی سطح کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خوشحالی اور دونوں ممالک کی ترقی کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان مضبوط رابطوں سے دوطرفہ تعلقات کو ٹھوس بنیادیں فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کووڈ سے متعلقہ سفری پابندیوں کے حوالہ سے پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو ان کی واپسی کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانیوں کو کووڈ ویکسین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک اور جنوبی ایشیا میں کووڈ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی صورتحال کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں تمام فریقین کو سیاسی حل کیلئے تعمیری اور بامقصد بات چیت کرنی چاہئے جو کہ امن اور خطہ کے استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر سعودی وفد نے پرتپاک خیرمقدم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ پرنس فیصل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا حامل ہے، یہ تعلقات اخوت ارو بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے سٹرٹیجک احکامات کی روشنی میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ قریبی اور باہمی تعاون کے ذریعے قریبی برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں۔ سعودی عرب اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا رکن ہے اور وہ کشمیر کاز کا حامی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.