
ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نیایونٹ آفیشلزمتعین کردیئے
اولمپین ایازمحمود ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات، ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد بٹ ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
بدھ 28 جولائی 2021 17:58

(جاری ہے)
1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، پرائیڈ آف پرفارمنس، اولمپین ایاز محمود کو پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز محمد شفیق بھٹی (لاہور) اور محمد یٰسین (راولپنڈی) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کے فرائض سرانجام دینگے۔
ٹورنامنٹ آفیسرز میں ڈاکٹر ایس اے ماجد (کراچی)، ایم جاوید صادق (میپکو)، حمزہ طفیل (پشاور)، اسلم شاہ(اوکاڑہ)، محمد علی (کوئیٹہ)، اکرام الحق(ننکانہ صاحب)، غلام مصطفی (حیدرآباد)، مرتضیٰ بھٹی (ایم پی سی ایل)، ذوالفقار حسین (سکھر)، محمد اشرف (اسلام آباد)، ہارون سعید (ڈی جی خان)، نصیر احمد مغل (اسلام آباد)، نثار اسلم (ایم پی سی ایل)، حاجی نعیم (ایم پی سی ایل)، ایم منیب (ایم پی سی ایل)، داور علی (ایم پی سی ایل )، محبوب عالم (ایم پی سی ایل) اور شاہد گل (فیصل آباد) شامل ہیں۔ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ کو ایونٹ کے ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ احسان الحق (راولپنڈی اور دلاور حسین بھٹی (واپڈا) اسسٹنٹ ایمپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دینگے۔ایمپائرنگ پینل میں عبدالمنان (حیدرآباد)، محمود علی (پی آئی ای)، ہارون رشید (پشاور)، سبطین رضا(نیشنل بینک)، عبدالولی (کوئیٹہ)، محمد عمران (بہاولپور)، تکریم افتخار (کراچی)، محمد بلال (آرمی)، اسد عباس (آرمی) اور زاہد حمید (واپڈا) شامل ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کوآرڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن متعین کئے گئے ہیں ،حبیب الرحمان ستی اسسٹنٹ کوآرڈینٹر ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید علی عباس کو ایونٹ کا میڈیا کوآرڈینیٹر متعین کیا گیا ہے۔ ایونٹ آفیشلز کی میٹنگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین ایاز محمود کی زیر صدارت سات اگست کو ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں 3:00 بجے سہہ پہر جبکہ مینجرز کوچز میٹنگ چار بجے شام منعقد ہوگی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ماڑی پیٹرولیم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام اس شاندار میگا ڈومیسٹک ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم و سابق مینجر قومی ہاکی ٹیم لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی خان ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی آٹھ صف اول کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، پاکستان نیوی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ، پاکستان ایئر فورس، پنجاب اور پاکستان آرمی شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ملک عمر خطاب خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ 2025 کا شاندار اختتام
-
قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کا فائنل 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور لاہور بلوز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
-
قومی انڈر 19 ون ڈے کپ، راولپنڈی اور لاہور بلوز کے درمیان فائنل 16اکتوبر کوملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
-
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پنجاب میں سپورٹس کے 184 منصوبوں پر کام جاری، 88 نئے منصوبے رواں سال شروع کیے جارہے ہیں‘فیصل ایوب کھوکھر
-
پاک آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول مشق 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
-
پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے
-
ایشیز سیریز،آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک
-
اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا
-
9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 20 نومبر سے کراچی میں شروع میں ہوگی
-
کوکو گف نے فائنل میچ میں جیسیکا پیگولا کو ہرا کر ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
رحمن کلاسک کرکٹ لیگ سیزن 10، بی ٹی کے اسٹارز نے فرینڈز کلب کو 69رنز سے ہرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.