Live Updates

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، ابتدائی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کو برتری

165 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار 8 ہزار 650 ووٹوں کے ساتھ آگے، مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 6 ہزار 975 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 28 جولائی 2021 18:42

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، ابتدائی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں پاکستان تحتیک انصاف نے برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 38 کے ضمنی الیکشن کیلئے بنائے گئے 165 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں ، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 8 ہزار 650 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 6 ہزار 975 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے ، حلقے میں ووٹنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم پی پی 38 سیالکوٹ میں ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل جزوی طور پر متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38 پر کل 8 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ، حلقہ پی پی 38 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422 ہے، جن کے لئے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ، حلقہ میں مردوں کیلئے 262 اور خواتین کیلئے 225 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ رات12بجے پی پی 38 میںانتخابی مہم کے خاتمے کے بعد ن لیگ نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک ایکشن نہیں لے سکا، ہم بھی اپنے وزراء کو بلا کر جلسے کرسکتے تھے لیکن ہم دو نہیں ایک پاکستان کے حامی ہیں ، ن لیگ شکست کے زخم چاٹ رہی ہے اور اب اس نے دھونس اور غنڈہ گردی پر کمر کس لی ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات