راجوری‘ سیلابی ریلے میں دو افراد بہہ گئے

جمعرات 29 جولائی 2021 14:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میںشدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں دو افراد بہہ گئے جبکہ متعدد مکانوںکو نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کالا کوٹ کے گائوں بڈوگ کا رہائشی منشی رام گائوں میںواقع ایک نالے میں سیلابی پانی میں بہہ گیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک اور واقعے میں باتھونی گائوں میںچھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے دو افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرا سیلابی ریلے میں بہہ گیا ۔

متعلقہ عنوان :