
کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی عائد
18 سال سے زائد عمر افراد ویکسین کے بغیر ہوائی سفر نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق یکم آگست سے ہوگا، نئی پابندی کا اطلاق انٹرنیشنل پروازوں پر نہیں ہوگا۔ اعلامیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 30 جولائی 2021
21:04

(جاری ہے)
غیرملکی یا ویکسین کی ایک ڈوز اور بیرون ملک سے ویکسین لگوانے والے بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اسی طرح ڈاکٹرز نے جن افراد کو ویکسین لگوانے سے منع کیا ہے، وہ افراد بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا کے بعد اب کورونا وائرس کی نئی قسم کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ لاہور میں اب تک کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کہا کہ پنجاب میں 23 مریضوں کے سیمپلز میں 5 مریض ایسے تھے جن میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔مزید برآں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ دن رات زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کیلئے محنت کر رہے ہیں، ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، 29 جولائی کو پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلاؤ کی شرح 3.4 فیصد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایک اور صوبے میں ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
شہبازشریف کو میری ہائبرڈ نظام والی بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے
-
میاں نوازشریف موجودہ نظام حکومت کے تسلسل سے بالکل متفق ہیں
-
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے سخت کاروائی کا فیصلہ
-
کچے کے ڈاکووں کا پنجاب کی حدود میں موٹروے پر بڑا حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.