Live Updates

شہباز شریف کے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محمدزبیر

پارٹی عہدہ چھوڑنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی کے اندر نہ کوئی اختلاف نہ ہی شہباز شریف استعفا دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن مکمل طور پرمتحد ہے، ترجمان نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا مو قف

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:05

چوہنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدہ چھوڑنے کی افواہوں پر ترجمان نواز شریف اور مریم نواز کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے،محمد زبیر نے پارٹی صدر شہباز شریف کی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا،لیگی رہنما محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے،اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی پارٹی صدر شہبازشریف کے استعفے کی تردید کی ہے، گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پارٹی صدر کی بنائی ہوئی حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف شدید ناراض ہیں، شہبازشریف نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی،لیکن فی الحال معاملے کو ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے سنبھالا اور شہبازشریف کو خاموش رہنے کی درخواست کی اور سارا معاملہ پارٹی قائد نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر شہبازشریف خاموش ہوگئے ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد اب مریم نواز ایک سال تک سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے، لیکن اس پر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر شہباز شریف کے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی شہباز شریف استعفا دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن مکمل طور پرمتحد ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے ن لیگ میں دو بیانیوں کی کنفیوژن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دیوار میں چن دیا گیا ہے، ایسے ماحول میں پارٹی میں اختلاف ہونا فطری ہے کہ کون سا بیانیہ لے کر چلا جائے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ پارٹی میں بیانیئے سے متعلق کنفیوژن ہے جس کے باعث لوگوں کے سامنے درست بیانیہ نہیں آسکتا، ایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ مخالفین کی پانچ سالہ کوششوں کے باوجود میاں شہباز شریف ، میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈالنے کی ہو کوشش ناکام ہوئی ہے اور مسلم لیگ ن متحد اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات