)کراچی:اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کا حکومت سے تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
اتوار 1 اگست 2021 22:00
(جاری ہے)
وہ گلبہارمیں ممتازسماجی رہنماناصرحسین خاں کی قیام گاہ پر اپنے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔
جس کی صدارت یاسین شکوری ویلفیئر کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ نے کی جبکہ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس ، بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی جشن آزادی اسلامی جمہوریہ پاکستان منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور پاکستان کی عظمت وحرمت شان وشوکت کی سربلندی کے لئے ہر قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں کیونکہ مملکت خدادادپاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آبائواجداد نے بے حساب قربانیاں دی ہیں،قائدین اکابرین کارکنان اور عوام اہلسنّت نے پورے ہندوستان میں گلی گلی محلے محلے مسجد مسجد آزادی کی تھریک چلائی ،ہمارے بزرگوں کی خانقاہیں اور مدارس آزادی کی جدوجہد کی تربیت گاہیں بنی رہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے جوش وجذبے سے گھبراکر انگریزوں نے مملکت خدادادپاکستان کے قیام کو یقین میں بدل لیا،قیام پاکستان کے اعلان کے بعد ہندوبنیے پاکستان کی آزادی کا جشن منانے والوں پر جھپٹ پڑے ،نہتے مسلمانوں پر حملہ آور ہوگئے ،ایسی صورتحال میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے اپنے قائدین اور اکابرین کی ہدایت کی روشنی میں جوابی وار کرنے کے بجائے ہجرت کرناہی مناسب سمجھاجس کی وجہ سے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے محل نماگھر بڑے بڑے کاروبار ،ہیرے جواہرات سے بھرے بکسے چھوڑ کر پاکستان کی سرزمین کو بوسہ دینے کے لئے بے چین ہوگئے ،اس معرکے میں بیس لاکھ سے زیادہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو شہید کردیاگیا،ہماری ہزاروں، مائوں بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی عزت اور حرمت کی حفاظت کے لئے کنوئوں میں کودکر جان قربان کردی،لشکر کے لشکر ٹرینوں کی ٹرینیں ،ہندوئوں اور سکھوں نے کاٹ دالے،قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے عوام کو صبر وتحمل،برداشت اور درگزر کا درس دیتے رہے ،پاکستان حاصل کرکے پاکستان کی تعمیروترقی ہی قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کا مقصد رہا،پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے بھی ہزاروں تکلیفیں، مصیبتیں اور صعوبتیں اٹھائی گئیںاور قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کی حکمت ودانائی نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملائے رکھا،ہمارے قائدین اکابرین کارکنان اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے صبر وتحمل برداشت اور درگزر کی استقامت تاریخ کے سنہری اوراق میں محفوظ ہیں۔ محمدسلیم خاں قادری ترابی نے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ماہ اگست کے ہرروز کو یوم آزادی کے طورپر منانے کے لئے گھر گھر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کا تسلسل قائم کریںاور پاکستان کے لئے اپناسب کچھ قربان کردینے والوں کے درجات کی بلندی کی دعائوں کا اہتمام کریں،اپنی دعائوں میں پاکستان کی سربلندی ترقی اور خوشھالی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ میلادشریف اور درودخوانی کی محافل سجاکر پاکستان کے لئے بیس لاکھ سے زیادہ شہید ہونے والے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو ایصال ثواب کریں۔پاکستان کی مسلح افواج ،رینجرز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی حفاظت کے لئے بھی اہتمام کریں،اپنے گھروں،دوکانوں،گاڑیوں اور بازاروں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے سجاکر پاکستان سے اپنی بھرپور محبت کا شاندارمظاہرہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.