کراچی ،سندھ حکومت وفاق سے اختلافات کا نزلہ صوبے سندھ کے کاروباری شخصیات پر گرارہی ہے ، ہنس مسرور

اتوار 1 اگست 2021 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہنس مسرور نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سے اختلافات کا نزلہ صوبے سندھ کے کاروباری شخصیات پر گرارہی ہے لاک ڈاؤن کی آرڑ میں ملک کی معیشیت کو نقصان پہنچانے والے ماسٹر مائنڈ بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ ہیں وزیراعلیٰ سندھ کے ماتحت صوبے کی پولیس عوام کو جگہ جگہ ناکوں پر حراساں کررہی ہے پولیس عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے بجائے اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف عمل ہے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن نے عوام کو سڑکوں پر چیخ و پکار کیلئے مجبور کردیا ہے سندھ کے عوام کیلئے ویکسین کے وسائل بھی محدود کردیئے گئے ہیں ویکسین کا عمل صوبے کے بااثر لوگوں کیلئے ہے شہری ویکسی نیشن سینیٹر کے باہر گھنٹوں لائنیں لگانے اور دھکے کھانے کیلئے مجبور ہے ویکسی نیشن سینٹر کے باہر عوامی ہجوم کرونا مرض کو مزید بڑھا سکتا ہے سندھ میں کرونا کیسز میں آئیندہ اضافے کے ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی کرونا کے پیش نظر پالیسی صاف ہے کرونا وبائ کے دوران معیشت کو بحران میں نہیں ڈال سکتے اپوزیشن نے ملکی معیشت کو ویٹیلیٹر پر ڈالا اور اب جب معیشت اٴْڑان بھر رہی ہے تو سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا نیا شوشہ چھوڑدیا سندھ حکومت صوبے کے عوام سے نہیں بلکہ اپنے پیسے سے مخلص ہے سندھ حکومت کرونا وبائ میں اپنے ڈی سیز کو اقدامات کیلئے احکامات جاری کرے یوسی کی سطح پر ویکسی نیشن کا عمل جاری کیا جائے جگہ جگہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوامی رش میں کمی اور رسائی آسانی بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرونا وبائ میں لیے گئے فیصلوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا وزیراعظم کے اقدامات کو دنیا کے بھر کے ممالک نے نہ صرف سراہا بلکہ اس پر عمل کیا اور اپنی معیشت کو گرنے سے بچایا سندھ حکومت بغضِ عمران خان میں سندھ کے عوام اور ملک کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کررہی ہے کراچی ملک کا معاشی حب ہے کراچی بند ہونے سیکاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں سندھ حکومت سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی جلد صوبہ سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔