شمن میرالی کے بھانجے کے قتل کے خلاف روہڑی میں گلوکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

Imran Malik عمران ملک پیر 2 اگست 2021 13:20

شمن میرالی کے بھانجے کے قتل کے خلاف روہڑی میں گلوکاروں کا احتجاجی مظاہرہ
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) سندھ کے معروف سندھی گلوکار شمن علی میرالی کے بھانجے کے کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کے واقع کے خلاف سندھ کے دیگرشہروں کی طرح روہڑی میں بھی سندھی گلوکاروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اتورکے روز آل سندھ سنگیت کارایسوسی ایشن آسا سکھر کے جنرل سیرکٹری نوازعلی شاہ کی قیادت میں گلوکاروں اورصوفی فنکاروں کی جانب سے روہڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سندھی فنکار شمن علی میرالی کے بھانجے بابرعلی میرالی کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے مظاہرے میں شامل استاد غلام شبیر مگنھار،ندیم،دلبرشیخ،گلزار،ہمت،ذوہیب سندیلو نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ کچھ عرصہ قبل بے دردی سے قتل کئے گئے بابر علی میرالی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :