مقبوضہ جموںوکشمیر: سرینگر میںسینئر صحافی معظم محمد کے والدکا انتقال

پیر 2 اگست 2021 15:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سینئر صحافی اور کشمیر ریڈر کے ایڈیٹر معظم محمد کے والد سرینگر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے معظم محمد کے والد کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغامات میں دکھ اور افسوس کاظہارکیا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور اتوار کی شام کو سرینگر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم ایک آزادی پسند شخصیت تھے اور سماج کا ہرطبقہ ان کا احترام کرتا تھا۔ تعزیتی پیغامات میں سوگوارخاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا ہے ۔