
ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ کیوں رکھا جاتا ہے؟، پاکستان نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی
اگر پیسے کمانے کیلئے یہ فارمولہ اپنایا جاتا ہے تو پاکستان کو بھی اس آمدنی کا اضافی شیئر دیا جائے: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
ذیشان مہتاب
پیر 2 اگست 2021
17:34

(جاری ہے)
اکتوبر،نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کو افغانستان ،نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ گروپ ٹومیں رکھا گیا ہے۔
روایتی حریفوں کا گروپ میچ رکھنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آسکیں جس سے آئی سی سی کی آمدنی دوگنی ہوجائے گی۔ پاک بھارت میچ کے نشریاتی حقوق سے آئی سی سی کو ریکارڈ آمدنی ہوتی ہے جو کسی دوسرے کھیل میں 2 ٹیموں کے درمیان ہونیوالی ایک میچ کی آمدنی میں سب سے زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی اپنی آمدنی سے بھارت کو 8 سال کا شیئر تقریبا 495 ملین ڈالرز دیتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کو اتنے ہی عرصے کا حصہ 145ملین ڈالرز ملتا ہے۔ بھارت کو زیادہ شیئر ملنے کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر سپانسرز بھارتی کمپنیاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کس بنیاد پر دنیا کے ہر ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کو ایک گروپ میں رکھتا ہے، اگر پیسے کمانے کیلئے یہ فارمولہ اپنایا جاتا ہے تو پاکستان کو بھی اس آمدنی کا اضافی شیئر دیا جائے کیوںکہ اگر بھارت کی دو ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی تب بھی اتنی آمدنی نہیں ہوسکتی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
-
پاکستان اور بھارت اگلے ماہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آمنے سامنے ہوں گے
-
پی سی بی نے اظہر محمود کو ریڈ بال کرکٹ کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
-
’بہت چھکے ماروں گا‘، شاہین آفریدی نے بی بی ایل ڈیبیو سے قبل حارث رؤف کو خبردار کردیا
-
حارث رؤف اعدادوشمار کے لحاظ سے گزشتہ 5 سالوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین پیسر قرار
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز ہوگیا
-
بھارت، چھکا لگانے کے بعد بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دیکر فیصلے تبدیل کروانے کا انکشاف
-
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
-
ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
امپائر پر تنقید مہنگی پڑگئی، آئی سی سی نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.