
مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں ‘سعید الحسن شاہ
اقوام متحدہ کا ادارہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیریوں پر مظالم بند کرائے‘ وزیر اوقاف سید کا یوم استحصال کشمیرپرپیغام
بدھ 4 اگست 2021 21:01

(جاری ہے)
بھارتی انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے۔
انہوںنے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے ۔بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے ۔22کروڑپاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیںگے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈائون کو2سال مکمل ہوگئے مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔انہوںنے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔کشمیری عوام کی سفارتی ،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیںگے۔انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوںکا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیااور بھارتی حکومت کا 5اگست کا اقدام بھارت کے متصب چہرے پر بدنما داغ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیریوں پر مظالم بند کرائے۔خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے بہترین وکیل اور انکی مضبوط آواز ہیںجنہوں نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
-
وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.