شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں شروع کر دیں

میں نہ الطاف حسین کو پاکستان واپس لا سکا ہوں نہ ہی نواز شریف کو، لیکن شہباز شریف وہی حکمت عملی اپنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے بھائی کو سعودی عرب سے واپس لانے کیلئے استعمال کی تھی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اگست 2021 20:31

شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں شروع کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین اور قائد ن لیگ دونوں کو ہی پاکستان واپس نہ لا سکے۔

وزیر داخلہ کے مطابق شہباز شریف اپنے بھائی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وہی حکمت عملی اپنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے بھائی کو سعودی عرب سے واپس لانے کیلئے استعمال کی تھی۔ شہبازشریف راستہ بنا رہے ہیں کہ نوازشریف الیکشن کے دوران ڈائریکٹ جیل میں نہ جائے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن جو بہت چیختے چلاتے تھے اب اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں اور انہیں سمجھ آگئی ہے،ایسی نا الائق اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا کیوں کہ آپ میں دیوار میں پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں مفت میں مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں خطے کی نئی سیاست شامل ہونے والی جو آپ کی سوچ سے بڑی سیاست ہوگی اور وہ عمران خان کریگا،آپ لوگ چوں چوں کا مربعہ ہیں، آپ کو سمجھ ہی نہیں، صرف میڈیا میڈیا کرتے ہیں یہ 40 کیمرے آپ کے شکرگزار ہیں اگر آپ بھی نہ بولیں تو انہیں ڈرامے خریدنے پڑیں گے اور کامیڈی اس وقت ڈراموں میں سب سے مہنگی ہے۔ اپوزیشن پہلے اپنا گھر ٹھیک کرو، ملک آپ نے خاک ٹھیک کرنا ہے، دونوں پارٹیوں کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے۔