شہباز شریف کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے
سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،انتخابات میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیاجائیگا‘ اجلاس میں فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات بھرپور جذبے اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے‘ صدر مسلم لیگ (ن) کا خطاب صدر مسلم لیگ(ن) کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں رانا ثنااللہ ، اویس لغاری ،ندیم کامران، حنیف عباسی اور دیگر کی شرکت
جمعرات 5 اگست 2021 00:02
(جاری ہے)
اجلاس میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیاجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کے ذریعے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے ۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنما کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔شہباز شریف نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات بھرپور جذبے اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے،ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی تباہی کا سونامی آچکا ہے،عوام کی نمائندگی اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عوام کے حقوق کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑے دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقصد پر یقین، اتحاد، تنظیم اور دن رات کی محنت سے پارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ زکے الیکشن میں کامیاب کرائیں گے۔ شہبازشریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنان کے جذبے اورپارٹی سے نظریاتی وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.