میرپور ‘بچے اور ماں کی صحت کاہفتہ 09 تا14 اگست 2021 کو منایاجائے گا

جمعرات 5 اگست 2021 13:47

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) پورے آزادکشمیرکی طرح میرپورمیںبھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورکے زیراہتمام ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے واک کااہتمام کیاگیا۔ بچے اور ماں کی صحت کاہفتہ 09 تا14 اگست 2021 کو منایاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرفداحسین نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس ہفتہ میں دوسال سے کم عمرکے بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔

دوسال سے لیکر پانچ سال کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی تاکہ بچوں کوخون اور کیلشیم کی کمی سے بچایاجائے۔ حاملہ خواتین کو اس ہفتہ میں TT کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ حاملہ خواتین کوحمل کی پیچیدگی سے بچائو کے طریقوں کے بارے میں بتایاجائے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے ایریامیں کوویڈ ایس او پیز کے مطابق ہیلتھ سیشنز کاانعقاد کروائیں گی، جس میں موجودہ صورتحال کے مطابق کوویڈ ویکسینیشن کی تلقین اور یاددہانی کرانے کے علاوہ اس سال ڈینگی اور کورونا کی بیماری سے بچائو کی تدابیربتائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بچوں اور مائوں کی شرح اموات زیادہ ہے اس ہفتہ کومنانے کامقصد مائوں اور بچوں کی شرح اموات کوکم کرنا،انھیں صحت مند زندگی گزارنے کے متعلق آگاہی دینااور انھیں صحت کی بہترسہولیات مہیاکرناہے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں صحت کے متعلق آگاہی اور بطور خاص کورونا بچائو کے ایس او پیز اور ویکسینیشن کی افادیت کے متعلق آگاہی پیداکرناہے۔

اس سلسلہ میںانھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مکمل تعاون کریں تاکہ ماں اور بچے کے اس ہفتہ کوکامیاب بنایاجاسکے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹر مائدہ کوثر، ADC ڈاکٹر فاریہ جاوید، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ظہراقبال بابر، سوشل آرگنائزرنیشنل ایم این سی ایچ پروگرام ندیم سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرویلنس EPI محمدریاض، ضلع بھرکی لیڈی ہیلتھ سپروائزر، انفارمیشن آفیسر آمنہ شوکت، جملہ سٹاف ڈی ایچ او آفس میرپور اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔