قابض بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور بربریت کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید تیز تر ہو رہی ہے، نیئر بخاری

پیپلز پارٹی برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض نریندر کی سفاکیت پر خاموش نہیں رہے گی، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا بیان

جمعرات 5 اگست 2021 15:00

قابض بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور بربریت کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور بربریت کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید تیز تر ہو رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بننے کے دو سال مکمل ہو گئے ہیں،قابض بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور بربریت کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید تیز تر ہو رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی مودی سرکار عالمی برادی کو خاطر میں نہ لا کر وحشیانہ مظالم کی انتہا کر رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی روکنے کی ناکام کوشش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض نریندر کی سفاکیت پر خاموش نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قابض بھارتی فوج نے جبر استبداد اور مظالم قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔

انہوںنے کہاکہ بیرونی آبادکاروں کی کشمیر آمد سے کشمیریوں کی زمینوں گھروں اور روزگار پر قبضہ ہو جائیگا ، کشمیریوں بزرگوں ماؤں معصوم بچوں پر مظالم اور سلگتے مسلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران نریندر مودی پر عالمی دباؤ بڑھانا تو درکنار اسلامی ممالک کا متفقہ موقف سامنے لانے میں بھی ناکام ہیں ۔