بھارت تمام حربے آزما کر بھی کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکا ہے ،امتیاز شیخ

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی بندش سمیت آزادی اظہار پر پابندی انسانی حقوق کی پامالی کاسلسلہ آج بھی جاری ہے،وزیر توانائی سندھ

جمعرات 5 اگست 2021 16:44

بھارت تمام حربے آزما کر بھی کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکا ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وزیرتوانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ بھارت آرٹیکل 370 کے خاتمے سمیت تمام ظالمانہ حربے آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکا مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی بندش سمیت آزادی اظہار پر پابندی انسانی حقوق کی پامالی کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف منائے جانے والے یوم استحصال پر اپنے پیغام میں امتیاز شیخ نے کہا کہ پورے ملک میں آج بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرنے کی جانب راغب کیا چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے یوم استحصال کشمیر کا مقصد اقوام عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہم آج کشمیری بھایوں کے ساتھ تجدید عہد کررہے ہیں ہمارا یقین ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے