وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاعبدالحکیم کے نواحی علاقہ غوث پور قریشیاں کا دورہ ،پیر سرفراز حسین قریشی کے انتقال پر تعزیت کی

اتوار 15 اگست 2021 00:31

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عبدالحکیم کے نواحی علاقہ غوث پور قریشیاں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنے قریبی عزیز سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان بزرگ شخصیت پیر سرفراز حسین قریشی کے انتقال پر انکے صاحبزادے میجر اویس رضا سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کی اسکے علاوہ انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل امیر زیب قریشی اور اورنگزیب قریشی کے والد پیر شمشاد علی قریشی کی وفات پر انکے اھل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا ۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پیر شمشاد قریشی کے صاحبزادے اورنگزیب قریشی کی دستار بندی کی تقریب کے اختتام پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں اور کرونا جیسی موذی وبا سے جلد نجات کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس وبا سے محفوظ فرمائے ۔