Kکراچی،سانحہ مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن 14اگست2021 کے سلسلے میں باچاخان ھاؤس شیرپاؤ کالونی لانڈھی میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے زیراھتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

اتوار 22 اگست 2021 20:05

ق*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2021ء) سانحہ مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن 14اگست2021 کے سلسلے میں باچاخان ھاؤس شیرپاؤ کالونی لانڈھی میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے زیراھتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے صدر کچکول خان جنرل سیکڑیٹری فضل ربی خان یوسفزئی،صوبائی جوائنٹ سیکریٹری سعید خان افغان صوبائی لیبر سیکریٹری سیف الرحمان کنڈی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر فیروز خان و ضلعی ترجمان احمداعوان، جمعیت علماء اسلام(ف) کے ضلعی امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی ، سیکرٹری اطلاعات محمد طارق شامزئی ، جماعت اسلامی کے امیر محمد اسلام اور نواز خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ CM ایڈوائزر شاہجہان خان ،اھلسنت و الجماعت کے علامہ محی الدین شاہ و علامہ اشفاق حسین نقشبندی ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء حافظ ادریس اعوان و پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آل پارٹیزکانفرنس میں مواچھ گوٹھ کے شہداء کے وارثین فرمان علی خان و معراج محمدخان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ 14 اگست 2021ء کو مواچھ گوٹھ میں ہونے والے دلخراش و لرزہ خیر دھشتگردی کے واقعہ میں 13 افراد (خواتین و بچے ) شہید و متعدد زخمی ہوئے اور تاحال قاتلوں کی تلاش میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی مثبت پیش رفت عمل میں نہ آسکی۔شرکاء نے اس سانحہ کو یوم آزادی کے دن غیر معیاری و غیر سنجیدہ سیکیورٹی کی وجہ سے معصوم جانوں پر دھشتگردانہ کاروائی قراردیا اور کسی بھی ابہام کو رد کیا۔

کانفرنس میں تمام تنظیوں کے ذمہ داران نے صوبائی و مرکزئی حکومتوں کو قاتلوں کی جلدازجلد گرفتاری و مذکورہ سانحہ کے شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراھمی کا مطالبہ کیا کانفرنس کے شرکاء نے صوبائی و مرکزئی حکومتوں و قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی سردمہری و خاطرخواہ کاروائی عمل میں نہ لانے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی پریس کانفرس ،پریس کلب پر ضلعی کل جماعتی احتجاج،متعلقہ ضلع میں کل جماعتی احتجاجی جلسہ، شٹرڈاون ہڑتال احتجاج سمیت تمام آپشن مرحلہ وار ترتیب دیئے جائیں گے۔

کانفرنس میں صوبائی و مرکزئی حکومتوں سے سانحہ مواچھ گوٹھ کی تحقیقات میں سردمہری و غیر سنجیدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی،ارباب اختیار خداراء ہوش کے ناخن لیں ،آل پارٹیز کانفرنس نے لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ مذکورہ حکومتوں کی اس معاملے میں موجودہ روش پر ھماری جانب سے پرامن جدوجہد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔