پشاورمیں گرمی اورحبس میں اضافہ

بدھ 25 اگست 2021 13:10

پشاورمیں گرمی اورحبس میں اضافہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2021ء) پشاورکے مکینوں کو بدھ کو گرمی اورحبس کا سامان کرنا پڑا۔ گزشتہ تین روز کے دوران شہرمیں گرمی اورحبس میں کافی  اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرمی میں شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برف فروشوں نے برف کی قیمت میں بھی  اضافہ کردیا ہے۔لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کی حالت ابترہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ روز شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 62فیصد ریکارڈ کیا گیا اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 38  فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :