جماعت اسلامی نے پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور سماجی اصلاح کے محاذ پر لازوال قربانیاں دی ہیں ، پروفیسر محمد ابراہیم ودیگر

ہفتہ 28 اگست 2021 22:27

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2021ء) جماعت اسلامی کا 80 سالہ سفر اسلامی نظریاتی، دعوت و تبلیغ، اصلاح افکار، تعمیر کردار، عوامی خدمات، انسانی حقوق کی حفاظت اور قومی سیاست میں امانت و دیانت کے ساتھ باوقار سفر ہے جماعت اسلامی نے پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور سماجی اصلاح کے محاذ پر لازوال قربانیاں دی ہیں شخصی آمریتوں کے خاتمے اور آئین و عدل کی فرمانروائی کیلئے جماعت اسلامی کی مسلسل جاری ہے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور ملک و ملت کو فرقہ واریت، تکفیریت، مسلکی شدت، انتہاپسندی سے بچانے اور معاشرے میں اعتدال کیلئے جماعت اسلامی کا کردار اظہر من الشمس ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان، امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، ضلعی امیر محمد رفیق منصوری ، ضلعی نائب امیر مشتاق احمد عادل ، جنرل سیکریٹری عبدالغفور انصاری نے ٹنڈوآدم میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احمد پیلس میں منعقد عوامی کنونشن سے خطاب اور جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز غوری کی وفات پر انکے بیٹوں سے غوری ہاؤس پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی خدشات بے بنیاد ہیں افغان طالبان نے خون بہائے بغیر کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے کابل ائیر پورٹ امریکہ کے کنڑول میں ہے امن و امان کی ذمہ داری بھی انہی کی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی حکومت کا قیام اس خطے کیلئے بہتری کا باعث ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن اور سکون اور خوشحالی صرف اور صرف نظام اسلام اور قانون اسلام پر عمل پیرا ہونے میں چھپا ہوا ہے پاکستانی عوام اور پاکستان کو موجودہ حکومت سمیت ماضی کے سب حکمرانوں نے سوائے بدحالی بدامنی، بیروزگاری اور بھاری سود پر قرضوں کی زنجیروں کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان اور پاکستانی عوام کے جسم اور روح پر گذشتہ 74 سالوں سے لگنے والے زخموں کا مرہم اور محرومیوں کا حل اور روشن مستقبل کی کنجی جماعت اسلامی پاکستان کے درویش صفت، نیک اور صالح، ایماندار نڈر اور غیور قیادت کے پاس ہے اس لئے پاکستانی عوام کو اپنی اور ملک کی باگ ڈور جماعت اسلامی کے حوالے کرکے اپنی اور پاکستان کی بگڑی ہوئی تقدیر کو بدلنا ہوگا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ، پروفیسر رئیس منصوری بھی اسٹیج پر موجود تھے مقامی امیر عبدالستار انصاری ،نائب امیر سید عریف اللہ، جے آئی یوتھ کے صوبائی رہنما فیصل غفور عمران }عزیز غوری، عبدالرحمن ،پروفیسر احمد بلال غوری نے ٹنڈوآدم کی عوام کو درپیش مشکلات نادرا آفس میں ڈبل شفٹ، سوئی سدرن گیس کمپنی میں سلو میڑ چارجنگ، حیسکو میں غیر قانونی لوڈ شیڈنگ، اوور لوڈیڈ ٹرانسفارمرز کے ساتھ نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب، بوسیدہ پرانی بجلی کی تاروں کی تبدیلی، ٹنڈوآدم بڑا صنعتی و تجارتی شہر ہے ٹنڈوآدم کو ضلع بنایا جائے، ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال کو اپ گریڈ کرکے ٹنڈوآدم میں این آئی سی وی ڈی کا قیام عمل میں لایا جائے جوہر آباد سرکاری اسپتال، بینک، کالج، انڈر پاس یا اوور ہیڈ برج بنایا جائے، جوہر آباد سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کی بڑی نئی لائنیں بچھائی جائیں، ٹنڈوآدم کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں تعمیر کی جائیں سمیت مختلف قراردیں پیش کیں جس کی حاضرین نے کثرت رائے سے تائید کی. ٹنڈوآدم کے سابق چیئرمین مسرور احسن غوری ایڈوکیٹ ، ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خٹک ایڈوکیٹ، ممتاز عالم دین قاری عطا الرحمن، ٹنڈوآدم تحریک کے سربراہ شاہ جہاں، جونیجو، یعقوب مجاہد، پی ٹی آئی کے مقامی صدر فیض محمد ڈیرو، جنرل سیکریٹری ظفر گنڈاپور، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی ،فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ ،کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی�

(جاری ہے)

#