مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کے بلوچ قومی تحریک میںشاندار خدمات انجام دینے اور محکوم قوموں کے توانا آواز کے طور پر ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ ممتاز بلوچ قوم پرست رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی نماز جنازہ ، تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید شراف آغا اور دیگر نے شرکت کی۔

پریس ریلیز میں مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کے بلوچ قومی تحریک میںشاندار خدمات انجام دینے اور محکوم قوموں کے توانا آواز کے طور پر ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔پارٹی مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کے غم میں ان کے خاندان اور پارٹی کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رہنمائوں وکارکنوں نے کراچی ، حب ، اوتھل اور دیگر مقامات پر سردار عطاء اللہ خان مینگل کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے جنازے کے ایمبولینس پر پھول کی پتیاں نچاورکرتے رہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل نے کئی دہائیوں پر مشتمل عرصے میں بلوچ عوام کی قومی جدوجہد میں اہم رول ادا کیا ، بلوچ قومی تحریک اور بلوچ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں انہوں نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا وہ ایک اصول پسند اور مدبر سیاستدان تھے انہوں نے ملک کے محکوم اقوام ومظلوم عوام کی تحریک پونم کے پلیٹ فارم سے بھی پرتاریخی جدوجہد کی ۔ پشتونخوامیپ ان قومی ، وطنی ، سیاسی ، جمہوری خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیں اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وطن دوست ، جمہوریت پسند عوام اور بالخصوص محکوم اقوام ومظلوم عوام سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔