Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ فرخ ممتاز کی وفد کے ہمراہ صدر ریاست سے ملاقات۔۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 ستمبر 2021 12:14

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ فرخ ممتاز کی وفد کے ہمراہ صدر ریاست ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ کھاوڑہ راجہ فرخ ممتاز کی قیادت میں وفد کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات وفد میں تحریک انصاف کھاوڑہ کے راہنما ملک داؤد اعوان ملک زبیر اعوان اور محمد وسیم خان نعیم حنیف ملک بھی شامل تھے وفد نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی وفد نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا عوامی آدمی ہوں ریاستی تشخص اور آزادی کشمیر کی جہدوجہد میرا فریضہ ھے میں ریاست کے عوام کی بہتر طرز زندگی کے لئے قانون کی عملداری اور بہترین گورننس پر یقین رکھتا ہوں ریاستی عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات