سکھر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام کتاب رونمائی کی تقریب

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام کتاب رونمائی کی تقریب، چیئرپرسن ہیومن رائٹس جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ و دیگر کی شرکت، تقریب میں سال دو ہزار انیس اور بیس کے دوران ہونے والی انسانی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری، تفصیلات کے مطابق سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام کتاب رونمائی کی تقریبمنعقد ہوئی جس میں چیئرپرسن ہیومن رائٹس جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ سمیت دیگر مہمان گرامی ،رکن صوبائی اسمبلی کلثوم چانڈیو، ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج اسلم شیخ و دیگر بھی شریک تھے ، تقریب میں 2019-2020کے دوران ہونے والی انسانی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2019-2020 کے دوران انسانی خلاف ورزی کے مجموعی طور پر 728 شکایات رپورٹ ہوئیں، لاک ڈاون اور کورونا کی وجہ سے انسانی خلاف ورزیوںکی شکایات کم رپورٹ ہوئیں، رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی زیادہ 330 شکایات مرد حضرات کے متعلق رپورٹ ہوئی ، جبکہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کی 205 شکایات سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق مختلف نوعیت کی 193 شکایات موصول ہوئیں