بھارت کی افغانوں کی مدد کی پیشکش

بدھ 15 ستمبر 2021 00:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان کیا ہے مگر اس سلسلے میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے لیے کسی مالی مدد کا وعدہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغانستان کے موضوع پر اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں تقریر کے دوران جے شنکر نے ایک بار بھی طالبان کا ذکر نہیں کیا۔ جبکہ اخبار دی ہندو کے مطابق انڈیا نے افغانستان کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کی حمایت کی ہے۔ایس جے شنکر نے عالمی برادری سے کہا کہ ’افغانستان میں کافی سنجیدہ صورتحال پیدا کی گئی ہے۔‘’انڈیا افغان شہریوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی ایسا کیا ہی