پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنرنارووال

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:11

پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنرنارووال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے کہا ہے کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہو ں نے یہ بات 20ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کےجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان سکندر،زین العابدین،محمدارشد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالدجاوید، ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق،ایم ایس ڈاکٹر لطیف افضل ڈاکٹر زاہد رندھاوا ،ڈاکٹرنوید حیدر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خا لد محمود،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ثمن بھٹی،مذہبی اسکالرپیر تبسم بشیر اویسی،چوہدری انوارلحق، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر سجاداحمد چوہدری،ڈی ایس وی مجاہد علی و دیگر افسرا ن نے اجلاس میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نےمذہبی راہنماوں سے اپیل کی کہ بچوں کے بہتر مستقبل اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر خالد جاوید اورڈا کٹر محمد طارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا گیا کہ ضلع نارووال میں پو لیو مہم 20 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رھے گی جس کے لئے 798ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 896موبائل،81فکسڈ اور 38ٹرانزنٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کے لئے 175 ایریا انچارج مقرر کیے گئے  اوردوران مہم ضلع بھر میں پانچ سا ل سے کم عمر کے 3لاکھ 38ہزار 142بچو ں کو پو لیو کے قطر پلائے جائیں گے اور اس حوالے سےپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ویکسی نیٹرزکی ٹریننگ کا سلسلہ جاری  ہے۔

متعلقہ عنوان :