نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، رمیز راجہ

معاملے میں کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لئے بہت افسوس ہوا ہے، بیان

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:30

نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، رمیز راجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لئے بہت افسوس ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے پاکستان سے واپسی کے یکطرفہ فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔