ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ،فیصل کریم کنڈی

ہمیں افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے،پرامن افغانستان پرامن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے،جہانگیر ترین کیساتھ آفیشل رابطے نہیں ہیں،سیاسی لوگوں کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں،نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلاد پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کادورہ منسوخ کرنا افسوناک عمل ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:14

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ،ہمیں افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے،پرامن افغانستان پرامن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے،جہانگیر ترین کیساتھ آفیشل رابطے نہیں ہیں،سیاسی لوگوں کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں،نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلاد پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کادورہ منسوخ کرنا افسوناک عمل ہے۔

جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے نوشہرہ سے سابق رکن کے پی اسمبلی طارق خٹک کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پررکن کے پی اسمبلی امجد آفریدی،سابق اراکین کے پی اسمبلی شجاع خان،محمد علی شاہ باچا،ضیا اللہ آفریدی اور مصباح عزاز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ طارق خٹک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے اور پیپلز پارٹی میں واپس شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری نے تمام حدیں پار کر دی ہیں،عوام اب پاکستان پیپلزپارٹی کی راہ دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم طارق خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ بھر کے دورے کے بعد جنوبی پنجاب کا دورہ کیااب چیئرمین جلد سندھ اور اس کے بعد پختونخوا ، وسطی پنجاب اور بلوچستان کا دورہ کریں گے،ہم سڑکوں پر اس لے آئے ہیں کہ لوگوں کی معاشی حالت خراب ہوچکی ہے،ہماری حکومت اپنے معاملات حل نہیں کرسکتی وہ دوسرے ممالک میں مداخلت کرتے ہیں،ہم چاہتے ہیں افغانستان میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے ،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں وہ عوام دشمن حکومت سے نجات کے لئے اکھٹے ہوں، وہ پنجاب میں عدم اعتماد کیلئے ورکنگ کریں،بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد حلال اور پنجاب میں حرام کیوں ہی اگر آپ حکومت کے سہولت کار نہیں تو آئیں مل کر جدوجہد کریں پنجاب اور مرکز میں حکومت کے خلاف مل کر ورکنگ کی جائے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے دروازے سیاسی لوگوں کیلئے کھلے ہیں،جہانگیر ترین کے گروپ کے ساتھ آفیشل رابطہ نہیں ہواان آفیشل رابطے ہوتے رہتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی شمولیت عہدے کی شرط رکھنے والوں کیلئے کہا تھا کہ ان کیلئے جگہ نہیں،سیاست میں 98فیصد لوگ ایسے ہیں پیپلزپارٹی میں رہے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب ورکز کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا ہر سیاسی ورکر کو خوش آمدید کرتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ ہر ورکر کے حوالے سے الگ الگ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیم آئی اور آخری گھڑی میں انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورے کی منسوخی کی خبریں افسوسناک ہیں، حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت کرکٹ کو بھی سنبھالنے میں ناکام ہو گئی ہے، یہ حکومت کی ڈپلومیسی کی ناکامی ہے، حکومت اپنے ملک میں سیکورٹی مہیا نہیں کر سکتی ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونا عالمی اثرات مرتب ہونگے،نیوزی لینڈ میں جب مسلمانوں پر حملہ ہوا تو ان کی وزیر اعظم نے ان کو گلے لگایا،ہمارے وزیر اعظم ایسا کیوں نہیں کرتی طارق خٹک نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا پرانا ورکر تھا،پیپلز پارٹی سے پرانا رشتہ ہے،آج تک ہم پیپلز پارٹی کو دل سے نہیں نکال سکے۔

ضیا اللہ آفریدی نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ہر ضلع میں احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔صحت کا شعبہ تباہی سے دوچار ہے ،آدھے ڈاکڑ ملازمتیں چھوڑ چکے ہیں۔