سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

خاتون کو کسی نے نہ اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی، خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 21:15

سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین، خاتون کو کسی نے نہ اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی، خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیس رپورٹ ہوا تھا، اب اس کیس کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات نے معاملے کا رخ ہی موڑ ڈیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے لگایا جانے والا زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ الزام عائد کیا گیا تھا کہ 5 افراد نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بیچ چوراہے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر نے من گھڑت کہانی بنا کر 5 افراد کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔

(جاری ہے)

الزام عائد کیا گیا کہ خاتون کا شوہر پٹرول ڈلوانے پٹرول پمپ پر گیا سڑک پر کھڑی خاتون کو 5 ملزمان گاڑی روک کر زبردستی گھسیٹتےہوئےاغواکر کے لے گئے۔ تاہم پھر دوران تحقیقات ثابت ہوا کہ خاتون کو کسی نے نہ اغوا کیا اور نہ ہی اسے کسی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے شوہر نے لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی اور اسی لیے بیوی سے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔

تفتیش کے دوران سامنے آنے والے حقائق کے بعد خاتون نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اسے زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا گیا، خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اور نہ اسے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والے میاں بیوی کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت میں خاتون کے اعتراف کے بعد دونوں میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔