Live Updates

وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کابرطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم

حکومت نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے بروقت اور دورس نتائج کے حامل فیصلے کئے ‘ صوبائی وزیر زراعت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں اور اب کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ،پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے سفری پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ہے او راس سے پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے بروقت اور دورس نتائج کے حامل فیصلے کئے ہیں او ریہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا نے اس طرح تباہی نہیں پھیلائی جو ہمیں بھارت سمیت دوسرے ممالک میں دیکھنے کو ملی ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وباء کو قابو میں رکھنے او رایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور کورونا ویکسی نیشن میں بھی پنجاب پنجاب کا پہلا نمبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست اور تجارتی پارٹنر ہے اور پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے سے پاکستانی کو بہت بڑا ریلیف ملا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات