چیف سردار سولنگی,سردار عبدالوحید مراد سولنگی کا دورہ چھتر کامیاب ہوگا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) چیف سردار سولنگی,سردار عبدالوحید مراد سولنگی کا دورہ چھتر ایک کامیاب دورہ ثابت ہوگا۔ ملک پیر بخش سولنگی،تفصیلات کے مطابق 19 ستمبر بروز اتوار سردار عبدالوحید مراد سولنگی کا دورہ چھتر سولنگی اور جاموٹ اقوام کیلے سیاسی اور سماجی طور پر ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل قریب میں اس کے مثبت اثرات نظر آیں گے۔

سردار عبدالوحید مراد سولنگی جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں اپنی قوم کی قیادت بطور سردار سنبھالتے ہی سندھ بلوچستان اور پنجاب کی سولنگی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کے اندر ایک بہترین سردار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین لیڈر کی خوبیاں بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جاے تو اس مختصر وقت میں سردار عبدالوحید خان سولنگی نے اپنی قوم سولنگی کے ساتھ ساتھ پوری جاموٹ قوم کی خدمت اور ان کے مسال کے حل میں بلاتفریق رنگ و نسل اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اچھے اخلاق کیساتھ تمام برادر اقوام کے لوگوں کیساتھ ملنا ان کے مسال سننا اور ان کے مسال کے حل کیلے بغیر کسی لالچ کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ان کا بہترین عمل ہے جو موصوف کو عوام میں مقبول کرنے کیلے کارگر ثابت ہورہا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں سردار عبدالوحید خان سولنگی اپنی قوم سولنگی و دیگر برادر اقوام کیلے ایک بہترین سہارے کی صورت میں ابھریں گے ملک پیر بخش جاموٹ کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ سال میں ہر قبیلے کی زبان پر سردارعبدالوحید مراد سولنگی کا نام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :