آسٹریلیا ، کورونا وائرس لاک ڈائون کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے مرچوں کا سپرے ،ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 سو سے زیادہ مظاہرین گرفتار

اتوار 19 ستمبر 2021 12:15

آسٹریلیا ، کورونا وائرس لاک ڈائون کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس ..
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس لاک ڈائون کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق میلبورن میں کورونا لاک ڈائون کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مرچوں کا سپرے کیا اور ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 سو سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر میلبورن میں چھٹی بار لاک ڈائون کیا گیا ہے۔