
بجلی و گیس صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد، نوٹی فکیشن جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، اہم تفصیلات بتا دی گئیں
دانش احمد انصاری
اتوار 19 ستمبر 2021
20:21

(جاری ہے)
نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو ظلم قرار دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاہ کہ ’اب پانی سر سے اونچا ہوچکا، مہنگائی سے نجات چاہیے تو حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا‘۔شہباز شریف نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر پانچ سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کو عوام کے خلاف حکومتی معاشی دہشت گردی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ’حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہوئی ہے، ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا، بدترین مہنگائی،پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا‘۔واضح رہے حکومت نے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا صدارتی آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے تحت پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک بجلی بل میں 5 فیصد اور ماہانہ 20 ہزار تک کے بجلی بل میں 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔اسی طرح ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے تک کے بل پر15 فیصد اور 30 ہزار سے 40 ہزار تک کے بجلی بل پر20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار کے بجلی بل پر 30 فیصد، 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ مزید برآں حکومت نے نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا ہے،صدر مملکت نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس2021 پر دستخط کردیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جرائم اور طاقت کی دنیا عام انسان کو اتنی پرکشش کیوں لگتی ہے؟
-
بحری جہازوں سے مضر ماحول گیسوں کے اخراج میں کمی کا معاہدہ نہ ہو سکا
-
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت کر دی
-
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ٹرمپ
-
اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی برطانیہ ، عالمی بینک ،فِچ ریٹنگز کے حکام،ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن و دیگر حکام سے ملاقات ، معیشت بارے گفتگو
-
جوہری ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف کا بھارت کو انتباہ
-
پاک افغان جنگ ختم کروانا آسان ہے‘ جنگیں روکنا مجھے پسند ہے لیکن ابھی امریکہ میں بھی کام ہیں، ٹرمپ
-
قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ..
-
ایک ایسا پاکستان تعمیر ہونا چاہیئے جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو، بلاول بھٹو
-
اسلام آباد سے دن دہاڑے ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مبینہ طور پر اغواء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.