خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،صدرمملکت

پیر 20 ستمبر 2021 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، آگاہی اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی وجہ سے شرح اموات تقریباً 50 فیصد ہے ، یہ شرح اموات باعث تشویش ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علو ی کے بذریعہ ویڈیو لنک زیر صدارت چھاتی کے کینسر کی ا?گاہی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں معاون خصوصی صحت ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے صحت نے شرکت کی ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے صدر مملکت کو صوبوں میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھا کہ خواتین کالجز اور جامعات میں بیماری کے بارے ا?گاہی کیلئے باقاعدہ سیشن منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی اور صوبائی سطح پر بریسٹ کینسر کے حوالے سے ڈیٹا کی رجسٹری قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈیٹا رجسٹری کے قیام سے بیماری کے تدارک میں مناسب اقدامات لینے میں مدد ملے گی ، صدر نے کہا ملک میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ پچھلے سال کی طرح میڈیا اس سال بھی ا?گاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کرے گا