پتوکی کے علاقہ بی ایس لنک نہر کے قریب دو کس اوباش ملزمان نے لڑکے کوبدفعلی کا نشانہ بنا دیا‘مقدمہ درج

بدھ 22 ستمبر 2021 13:01

پتوکی کے علاقہ بی ایس لنک نہر کے قریب دو کس اوباش ملزمان نے لڑکے کوبدفعلی ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پتوکی کے علاقہ بی ایس لنک نہر کے قریب دو کس اوباش ملزمان نے لڑکے کوبدفعلی کا نشانہ بنا دیاپولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ کے بی ایس لنک نہر جمبر کلاںکے رہائشی محمد اسلم کا بیٹا سلمان بی ایس لنک نہر کے قریب مویشیوں کا چرارہا تھا اسی دوران دو ملزمان آگئے جو لڑکے کو بہانہ بنا کر اپنے ساتھ لے گئے جہاں پر ملزمان نے لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ لڑکے کا زہنی توازن درست نہیں ہے پولیس نے ملزمان کاشف، ارشد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :