کولگام ، ایک سال سے لاپتہ بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش برآمد

بدھ 22 ستمبر 2021 22:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کولگام میں ایک بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جو گزشہ سال اگست سے لاپتہ تھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولگام سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوج کی ٹیریٹوریل آرمی کی 162بٹالین کا اہلکار شاکر منظور گزشتہ سال دو اگست کو لاپتہ ہو گیاتھا۔ بدھ کو کولگام کے علاقے محمد پورہ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو ئی ہے جس کی بعدازاں شناخت لاپتہ فوجی شاکر منظور کے طورپر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :