وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو سے ملاقات

Imran Malik عمران ملک جمعرات 23 ستمبر 2021 11:21

وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹروسے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر میں بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نےامریکہ اور پاکستان کے مابین اعلیٰ تعلیم اور کاروباری مواقعوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر ثمرین حسین نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

سکھر میں بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی نے اپنا پہلا سال کامیابی سے مکمل کرلیا اب دوسرے سال میں بی بی اے، بی ایس منیجنمٹ سائنس ، بی ایس انگلش سمیت دیگر شعبوں میں داخلون کے لئے چار سو سے زائد درخواستیں جمع ہوچکی ہیں ، انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کے مراحل جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان طالبات کی اکثریت دیہی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ اس بات ثبوت ہے کہ پاکستان کی خواتین اعلی تعلیم کے حصول میں خاصی دلچسی رکھتی ہیں۔

امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ڈاکٹر ثمرین حسین کی پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ جے حصالے سے کاوشوں اور کارکردگی کی تعریف کی اور  تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی یقین دہانی کروائی ۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکی قونصل جنرل کو یونی ورسٹی کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔