مرتضی وہاب کے ریکوریز میں اضافے کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں،ایاز محمد خان

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:04

مرتضی وہاب کے ریکوریز میں اضافے کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں،ایاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایاز محمد خان نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ درست اور خوش آئند ہے۔ کراچی کی ترقی کا پہیہ چلانے کے لئے تمام سوک اداروں کو ایک پیج پر رہ کر خدمات سرانجام دینی ہونگیں۔

(جاری ہے)

ایاز محمد خان جنرل سیکریٹری کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لئے مکمل حمایت اور کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کی توقع کرتی ہے اور انکے شانہ بشانہ ہے۔ وسائل میں اضافے کے لئے مذید بولڈ ورکنگ کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری اطلاعات محمد فرحان خان نے کہا کہ سندھ کی او زیڈ ٹی کی شرح میں کمی اور این ایف سی ایوارڈ میں رقوم کی کمی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈی ایم سیز میں مکمل اختیارات والے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے کارکردگی کا گراف بلند ہورہا ہے۔ محمد فرحان خان نے مذید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کراچی کو بنانے کے لئے آگے بڑھیں ۔ ۔ کراچی کی بلدیات کے ایم سی اور ڈی ایم سیز افسران کو بٹھا کر نہ رکھا جائے انکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :