آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،54مریض صحتیاب ہوئے ہیں،11930افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، اور710افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے، اس وقت تک2204769افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہی ۔

کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سی1کا تعلق مظفرآباد،4کا جہلم ویلی،7کا پونچھ،1کا حویلی،6کامیرپور،4کا بھمبر اور9کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک298346افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،33955افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،32323افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ898مریض زیر علاج ہیں734مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی125کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 138کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،161 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی898مریضوں میں سی856مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ42مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔