
خاتون سے چھیڑ چھاڑ، ملزم کو گاؤں کی خواتین کے6 ماہ تک کپڑے دھونے کی انوکھی سزا سنا دی گئی
جج نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار گاؤں کی تمام خواتین کے 6 ماہ تک کپڑے دھوئے گا اور استری کرے گا، بھارتی میڈیا
دانش احمد انصاری
جمعرات 23 ستمبر 2021
23:07

(جاری ہے)
عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور اسی رقم کی دو ضمانتیں بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔
دی ٹیلیگراف کے مطابق مجرمانہ کارروائی ختم کرنے کے لئے ایک مفاہمت کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت کے جج اویناش کمار نے ماضی میں بھی کئی مواقع پر ضمانت کے لئے ایسی غیر معمولی شرائط عائد کی ہیں۔ اس قبل جج نے9 جولائی کو قتل کی کوشش کے الزامات کا سامنا کرنیوالے ایک شخص کو اس شرط پر ضمانت دے دی تھی کہ اسے اپنے علاقے میں یا عوامی جگہ پر ’’پانچ پھل والے درخت‘‘ لگائے گا۔ برطانوی اخبر دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 17 اپریل کی شب مدھوبنی ضلع کے لوکاہا بازار میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم پر کیس ایک خاتون کو بدنام کرنے کی نیت سے حملہ کرنے سے متعلق ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کیس میں چارج شیٹ مئی میں عدالت میں پیش کی گئی تھی اور اب فیصلہ آ گیا ہے۔ پولیس بھی ملزم پر پر نظر رکھے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ عدالت کے حکم پر عمل کرے۔ عدالت نے یہ حکم تب جاری کیا کہ جب شکایت کنندہ کے وکیل نے کہا کہ وہ اس کیس کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.