پولیس کاشہرقائد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل اورمنشیات فروشوں سمیت10ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعویٰ

جمعہ 24 ستمبر 2021 14:52

پولیس کاشہرقائد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروشوں سمیت10ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کے ڈی اے مارکیٹ بلاک 3 سے 2 اسٹریٹ کرمنل ریاض احمد اور محمد عرفان کو جبکہ سٹی لائن کے قریب سی2 منشیات فروش شکیل احمد اور خرم کو گرفتار کرلیاگیا۔

عزیز آباد پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ بلاک2 سے منشیات فروش ذوالفقار عرف بھٹو ولد عبدالکریم کو گرفتار کرکے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے 3750روپے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں۔عوامی کالونی پولیس نے سعود عباس ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے ایک پستول،شاہ فیصل کالونی اور کھوکراپارپولیس نے منشیات فروش محمد جمیل عرف ڈمپک ولد بابوشرجیل ولد محبوب،مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹائون فرید کالونی میں مضر صحت گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مارکرلاکھو ںروپے مالیت کا چھالیہ گٹکا بنانے والی اشیاء اور مشینیں برآمدکرلیں جبکہ چھاپے کے دوران کارخانے کے مالک اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا سپلائی کرتے تھے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر علاقے میں قائم مزید کارخانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔