
پی ایس ایل: پی سی بی کا غیر ملکی سپرسٹارز کو ڈھائی لاکھ ڈالرز دینے کی تجویز پر غور
یاریاں دوستیاں نبھانے کی بجائے پریکٹیکل اپروچ اپناتے ہوئے کوچز کا انتخاب کریں، پی سی بی کا مالکان کو پیغام
ذیشان مہتاب
جمعہ 24 ستمبر 2021
16:50

(جاری ہے)
فی الحال پی ایس ایل میں ایک کھلاڑی کو سب سے زیادہ دی جانے والی سیلری 160،000 ڈالرز ہے۔ رمیز راجہ فرنچائز مالکان سے ملاقات میں لیگ سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کریں گے تاکہ اسے زیادہ قابل دید بنایا جائے ۔
اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا سپر سٹارز کو زیادہ منافع بخش پیکجز کی پیشکش کرنا ہے۔ کچھ معروف ستارے 2022ء کے بعد سے پی ایس ایل میں حصہ لینے کے لیے تقریبا ڈھائی لاکھ ڈالرز تک کما سکتے ہیں ۔ اگرچہ کچھ اہم کھلاڑی پہلے ہی لیگ کا حصہ بنتے نظر آرہے ہیں لیکن پی سی بی تازہ پیکج سے دنیا بھر کے بڑے ستاروں کو بھی متوجہ کرنے کی امید ہے تاکہ وہ لیگ کھیلنے کی سنجیدہ کوشش کریں۔ پی سی بی کی توقع ہے کہ ہر فرنچائز کے سلیب کو ایک سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک ملین ڈالر کے بجائے تقریبا 1.5 1.5 ملین ڈالر کر دیا جائے۔ ذرائع نے کہا کہ رمیز پی ایس ایل کو دنیا بھر کے کرکٹرز کے لیے زیادہ پرکشش اور مالی طور پر زیادہ منافع بخش بنانا چاہتے ہے۔ پی ایس ایل کے مالکان کے ساتھ پی سی بی چیئرمین کی میٹنگ میں زیر بحث دیگر امور ایک ٹھوس مالیاتی لیگ پیکج کو آگے بڑھانے کے بارے میں ہوں گے۔ پی ایس ایل مالکان پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ مالیاتی پیکیج میں سمجھدار نقطہ نظر کی کمی کی شکایت کرتے رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کوویڈ 19 نے ان کی مالی پوزیشن سخت متاثر کی ہے اور وہ پی سی بی کو پیشگی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں چاہے وہ سالانہ فیس یا دیگر متعلقہ فیس ہو ۔مالکان پوری کمائی میں معاوضہ اور ان کا جائز حصہ چاہتے ہیں، ان امور پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا جو کہ گھنٹوں جاری رہنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ چیئرمین پی سی بی فرنچائز مالکان پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سال بھر کی سرگرمیاں ملک میں کھیل کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔ یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ پی سی بی چیئرمین فرنچائز مالکان پر بھی ایسا نظام وضع کرنے پر زور دیں گے جہاں کوچز کی سیلریز کا تعین کیا جا سکے۔ کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے فرنچائزز کے لیے کوئی طے شدہ معیار نہیں ہے۔ عام طور پر مسلسل ناکامیوں کے باوجود کچھ فرنچائزز ایک ہی کوچ رکھتی رہتی ہیں۔ پی سی بی ممکنہ طور پر مالکان کو رشتہ داریوں اور دوستیوں کو نبھانے کے لیے کوچ چننے کی بجائے پریکٹیکل اپروچ اپناتے ہوئے کوچ چننے کے لیے زور دے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.